آئی سی سی ورلڈکپ ،حیدرآباد میں پاکستان کرکٹ کے کھانے کا مینیو سامنے آگیا
پاکستانی اسکواڈ سمیت تمام ٹیموں کے کسی رکن کے لئے بیف نہیں ملے گا،بھارتی میڈیا نے دعویِ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کھانے کے مینیو میں چانپے،مٹن کڑاہی ،بٹر چکن،گرلڈ فش شامل ہے،پاکستانی ٹیم کے مینیو میں حیدرآباد کی مشہور بریانی بھی شامل ہے،روزانہ کی بنیاد پر پروٹین والے کھانے میں مٹن، چکن، اور مچھلی شامل ہو گی،پاکستان ٹیم نے اسٹیڈیم منتظمین سے باستمی چاول،بولوگنیزساس کے ساتھ سپیگٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش کی، پاکستان ٹیم کے چیٹ میل میں حیدرآبادی بریانی شامل ہوگی، حیدرآباد میں تقریبا 2 ہفتوں تک قیام کرے گی
دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے والی پاکستان ٹیم آج پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے، پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، سیشن میں حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کا اہم ایونٹ کھیلنے کے لیے گزشتہ رات بھارت پہنچی ہے بھارت پہنچنے پرپاکستانی ٹیم کو 20 ہائی سیکیورٹی ٹرکوں میں ہوٹل لے جایا گیا جسے پروٹوکول سیکیورٹی کاریں کہا جاتا ہے پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ,پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا
ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں،
بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے
پاکستان کر کٹ ٹیم کے پاس تین فاسٹ بالرز ہے جو ہندوستان کو خوف میں مبتلا کر سکتے ہے،میتھیو ہیڈن
پاکستان کے پاس ہمیشہ بہترین بالرز رہے ہے،جنکے مقابلے کے لئے ہمیں خاصی محنت کرنی پڑتی ہے،روہیت شرما