اوچ شریف: ریسکیو1122 کی زیرتعمیر عمارت ،کھنڈرات میں تبدیل

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ریسکیو 1122 اوچ شریف سنٹر کی زیر تعمیر عمارت کا کام سست روی کا شکار ، کروڑوں روپے مالیت سے نئی بننے والی اوچ شریف ریسکیو سنٹر کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی ، آورہ جانوروں نے ٹھکانے لگا لئے ۔

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں ریسکیو 1122 سنٹر کی عمارت کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہے جو کہ گزشتہ سال سے ٹھیکیدار اور محکمہ بلڈنگ کی مبینہ نااہلی کے باعث ریسکیو سنٹر کا کام بند ہوا پڑا ہے کروڑوں روپے مالیت سے بننے والی ریسکیو 1122کی عمارت اس وقت کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی ہے

ریسکیو کی عمارت کا کام شروع نہ ہونے سے اہل علاقے میں مایوسی بڑھنے لگی ہے جبکہ عمارت مکمل نہ ہونے کے باعث آوارہ جانوروں نے اسے اپنا مسکن بنا لیا ہے جس کے حوالے سے شہریوں محمد افضل ,محمد یعقوب, حفیظ اللہ خان, عبد الوہاب, فاروق احمد, مختار احمد, سیکندر عباس ,مسرت عباس ,ذیشان علی, حیدر علی محمد سلیم ,اللہ نواز ,زبیر احمد, منظور حسین, ثقلین عباس ,ناصر عباس ,جعفر عباس, آصف علی, محمد ایوب و دیگر نے بتایا کہ شہر میں آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں ریسکیو کی بلڈنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مزید عملہ تعینات نہیں کیا جا رہا ریسکیو کی سہولت نہ ہونے کے باعث کئی شہری ہسپتال پہنچنے سے پہلے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں

شہریوں نے کہا کہ اگر اوچ شریف شہر میں ریسکیو سنٹر کی زیر تعمیر عمارت جلد از جلد مکمل ہو جائے اور فنکشنل کردی جائے تو کافی حد تک حادثات میں زخمی مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے اور بروقت ہسپتال منتقل کرنے سے کئی مریضوں کی زندگیاں بچ جائیں گی

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے پر محکمہ بلڈنگ بہاولپور کے افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ریسکیو کی عمارت کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے اسے فعال کیا جائے

Leave a reply