ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے ڈی جی خان کادورہ کیا ،کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی ،محکمے سرکاری فرائض دیانتداری سے انجام دیں۔
میونسپل سروسز بہتر کی جائیں ،حکومت کے بجلی چوری،ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے،گاوں چمکیں گے مہم،پرائس کنٹرول میں سختی کی جائے ۔سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔اے سی ایس نے مختلف امور پر ہدایات بھی جاری کیں۔
انہوں نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کا بھی دورہ کیا۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال کے کام کا بھی جائزہ لیا۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور ٹیچنگ ہسپتال میں موجود مریضوں،لواحقین اور طبی عملہ سے بھی معلومات لیں۔جدید مشینری کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ڈی جی خان کے تعمیراتی کام پر 66 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں منصوبہ کو آئندہ سال مئی تک مکمل کرنے کی تاریخ دی گئی ہے۔
44 کنال رقبہ پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں علاج معالجہ کی سہولیات شروع کردی گئی ہیں۔سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ مہر حیات لک نے بریفنگ میں بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران جنوبی پنجاب میں 76لاکھ 68ہزار 481بچوں کو کور کرنے کا ہدف مقررکیا گیا۔ 31307 ٹیمیں فیلڈ میں ہیں جن میں 61093 اہلکار بھی شامل ہیں۔موجودہ پولیو مہم کے دوران ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 25لاکھ 77ہزار649 بچوں کو کور کیا جائے گا۔








