ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈل کی امید ماند پڑھ گئی،، جیولن تھرور ارشد ندیم انجری کے باعث گیمز سے دستبردار ہوگئے۔ ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔

تاہم ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہوں نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی۔ ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، ورلڈ ایتھلیٹکس میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیت لیا ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے ہی تکلیف میں تھے، 2 اکتوبر کو ان کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا،جس میں انجری کی تصدیق ہوگئی تھی۔چیف ڈی مشن کے مطابق ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

Shares: