اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )بہاولپورکے علاقہ خانقاہ شریف میں چلتی بس سے طالب علم اترتے ہوئے گر کر جاں بحق، طلباء نے KLP روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ,احتجاج کے باعث کراچی کے ایل پی روڈ مکمل بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم بہاولپور کو کال موصول ہوئی ہے جس میں کالر نے بتایا کہ ایک لڑکا بس سے نیچے گر کر زخمی ہو گیا ہے
ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر ایک ایمبولینس روانہ کروا دی ہے۔

ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ ایک لڑکا جس کی عمر 15 سال ہے مدرسہ میں جانے کے لیے گلن ہٹی سے بس میں سوار ہوا خانقاہ سٹاپ پر چلتی بس سے اترنے کی کوشش میں بس سے نیچے گر کر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

نجی کمپنی کی بس سے اترتے ہوئے طالب علم گر کر جاں بحق ہونے پر طلباء نے KLP روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ، احتجاج کے باعث کراچی کے ایل پی روڈ مکمل بند ہوگئی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بہاولپور پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ،جاں بحق طالب علم کی شناخت 15 سالہ احمد کے نام سے ہوئی۔

Shares: