میرپورخاص:تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کرنے کا پلان تیار کریں
میرپورخاص ، باغی ٹی وی ک( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کرنے کا پلان تیار کریں
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کرنے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے کانٹیجنسی پلان تیار کر کے فراہم کئے جائیں تاکہ پیشگی انتظامات کو ممکن بنانے میں مدد مل سکے .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں ڈسٹرکٹ ڈیزازسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران سے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی جانب سے تمام تر انتظامات اور موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حکمت عملی اپنائیں تاکہ ضلع بھر میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کیا جا سکے