احمد آباد: بھارت کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی پری میچ پریس کانفرنس کے دوران بجلی غائب ہوگئی، ٹارچ کی روشنی میں بات مکمل کی گئی۔

باغی ٹی وی : ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق پریس کانفرنس میں کیوی بلے باز گلین فلپس نےاندھیرے میں سوالات کے جوابات دیئے،گزشتہ رات نیوزی لینڈ کی نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس جاری تھی جب اچانک بجلی غائب ہوگئی گلین فلپس نے ٹارچ کی روشنی میں بقیہ سوالوں کے جوابات دیئے۔https://x.com/ESPNcricinfo/status/1711210064172757474?s=20

سابق صوبائی وزیر کی گاڑی پر فائرنگ،مقدمہ درج

اس سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چنائی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے اختتام پر بھی لائٹس اچانک بند ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا اور شائقین کی جانب سے اس عمل کو بھارت کی جیت کی خوشی میں ‘لائٹ ایفیکٹ’ کا نام دیا جارہا ہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے پہلے بھارت آسٹریلیا سیریز کے پہلے میچ میں بھی موہالی کے اسٹیڈیم کے پریس باکس میں اچانک بجلی بند ہوگئی تھی۔
https://x.com/_FaridKhan/status/1711054495751569561?s=20

فیملی، وکلاء، ذاتی معالج سے جیل میں ملاقات کی اجازت کیلئے درخواست

Shares: