نو مئی واقعات ،ملزمان کا ٹرائل جیل میں کیا جائے گا، فیصلہ کر لیا گیا
پنجاب حکومت نے نو مئی واقعات میں ملوث تمام ملزمان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملزمان کا ٹرائل لاہور کی سینٹرل جیل میں ہوگا عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا،تھانہ شادمان پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا،جناح ہاؤس حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہی ہو گا،
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کیا جائے گا،۔ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کوتیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اورکسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔
کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟