ننکانہ صاحب : میونسپل کمیٹی کے افسران نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے،ایک کروڑ روپے کا سکریپ 61 لاکھ میں اڑا دیا

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی کے افسران نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے،ایک کروڑ روپے کا سکریپ 61 لاکھ 30 ہزار میں فروخت
میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران نے ذاتی لالچ اور کک بیک کیلئے میونسپل کمیٹی کو 40 لاکھ کا چونا لگا دیا ایک کروڑ روپے مالیت کا سکریپ 61 لاکھ 30 ہزار میں فروخت,ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے فوری نوٹس لیکرانکوائری کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث یہ ادارہ پہلے ہی مسائل کاشکار ہے, کبھی ملازمین کی تنخواہیں دستیاب نہیں تو کبھی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن نہیں ہوتی , صفائی کے لیے میسر مشینری جو اس وقت سکریپ کا روپ دھار چکی ہے ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب سے معتبر ذرائع نے بتایا ہے گذشتہ روز ہونے والی سکریپ کی بولی کا ٹارگٹ ایک کڑور روپے تھا اور جس سے میونسپل کمیٹی کے بہت سارے مسائل حل ہو جانے تھے لیکن میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران کی غفلت ,لاپرواہی, ہٹ دھرمی اور ذاتی لالچ کے باعث افسران نے تقریبا (40)چالیس لاکھ روپے کا چونا لگا دیا ہے ,

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مزمل الیاس اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب راؤ انوار کی طرف سے سکریپ کی بولی کے لیے اخبار اشتہار جاری کیا گیا تھا,اخبار اشتہار کے مطابق 4 اکتوبر کو سکریپ بولی کے لیے دوردراز سے سکریپ کا کام کرنے والے تقریبا77 ٹھیکیداروں نے 31 نمبر شمار اشیاء کے لیے کل مالیت سات لاکھ روپے کے حساب سے سی ڈی آر کالز جمع کروائیں تھیں ,ذرائع نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹی برانچ آئی اینڈ ایس کے میونسپل آفیسر , میونسپل آفیسر فنانس اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت سے 61 لاکھ 12 ہزار 4 روپے سرکاری بولی کی پرائس تھی اور بولی کو پول کر کےتقریبا61 لاکھ 30 ہزار روپے پر ذاتی مفاد کی خاطر صرف اور صرف (18) اٹھارہ ہزار روپے منافع پر بولی کو فائنل کر دیا گیا ہے,

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب نے دن رات ایک کر کے سکریپ کا وزن کیا جس کا مقصد تھا کہ ایک کروڑ روپے کی رقم آ جانے سے مسئل کم ہو جائیں گے لیکن افسران نے مبینہ کرپشن کر کے مزید مسائل کو پیدا ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے

سماجی وسیاسی شہری اور مذہبی حلقوں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد ,صوبائی محتسب اعلی پنجاب ,ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کو کرپشن کے اس سکینڈل کا نوٹس لینا چاہیے-

Leave a reply