حیدر آباد : نیوزی لینڈ کے ہاتھوں نیدر لینڈ کو 99 رنز کی شکست ہوئی. حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کولن ایکرمن کے 69 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم 46 اعشاریہ 3 اوورز میں 223 رنز ہی بناسکی۔
نیدر لینڈ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے وکرم جیت سنگھ نے 12،میکس او ڈوڈ نے 16، کولن ایکرمین نے 69، بیس ڈی لیڈز نے 18، تیجا نیدا مانیورو18، سکاٹ ایڈورڈ نے 30 ، سے برینڈ اینگل بریچٹ نے 29،رولوف وئب ڈیر مروا نے 1، ریان کلین نے 8 ، آریان دت نے 11، پال وین میکران نے چار سکور بنائے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔کیویز کی طرف سے اوپنر ڈیون کانوے 32، ول ینگ 70، رچن رویندرا 51، ٹام لیتھم 53 اور ڈیرل مچل 48 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے گیلن فلپ 4 اور مارک چیمپ مین 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹر 36 اور میٹ ہنری 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
نیدرلینڈز کے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2، 2 جبکہ باسڈی لیڈا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔ایونٹ میں یہ دونوں ہی ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔
ٹاس
حیدر آباد ،دکن: نیدرلینڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کیوی ہیڈ کوچ گیرے اسٹیڈ نے انجرڈ تین پلیئرز کی انجری سے متعلق اپڈیٹ میں کہا ہے کہ ٹم سائودی اور لوکی فرگوسن کی ڈچ الیون کیخلاف واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ہیڈ کوچ کے مطابق کین ولیمسن کو ابھی مزید کچھ وقت گراؤنڈ سے باہر گزارنا پڑیگا۔
کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ لوکی فرگوسن نے عمدگی سے ٹریننگ کی ہے اور وہ اب ہمیں اگلے میچ میں دستیاب ہوسکتے ہیں، ٹم سائودی بھی بہتر ہوگئے ہیں، ان کا حتمی ایکسرے بھی کلیئر آگیا ہے، ہم صورتحال بہتر رہنے پر انھیں میچ میں طلب کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ورلڈکپ میں یہ دوسرا میچ ہے، نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی جب کہ نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا،کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔
نیدرلینڈز کی ٹیم میں وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈ، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (وکٹ کیپر)، سائبرانڈ اینجلبریچٹ، رولوف وان ڈر مروے، ریان کلائن، آریان دت اور پال وان میکرن شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔