چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)زبیدہ رفیع الدین ٹرسٹی سکول سے15 سال سے 700ے زائد بچے فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ہمیں جگیردارانہ سوچ کو بدلنا ہو گا غریب کے بچے کو بھی تعلیم دینا ہو گی،شیخ علاؤالدین
تفصیلات کیمطابق سابق صوبائی وزیر شیخ علاؤالدین نے چونیاں میں اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان میں مخیر حضرات ہیں انہیں چاہئے کہ اپنے علاقے میں مستحق افراد کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اسکول یا مدرسہ کا قیام کریں۔ تعلیم حاصل کرنا غریب کے بچوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا امیر کے بچے کا۔

میں نے اپنے والدین زبیدہ رفیع الدین کے نام سے 15 سال قبل چونیاں کے نواحی علاقہ گلانوالا میں سکول قائم کیا تھا پلے گروپ سے لے کر میٹرک تک فری تعلیم کے ساتھ طلباء وطالبات کو کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کی جاتا ہے جس میں کمپیوٹر کلاسیں بھی جاری ہیں علاقہ میں میٹرک کا رزلٹ ہمارے سکول کا بہترین آ رہا ہے۔

بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ہمیں بھی اقدامات کرنے ہوں گے، تھائی لینڈ، کوریا کی لٹریسی 100 فیصد ہو چکی ہے اور وہ ملک تعلیم کی طاقت سے کہاں سے کہاں چلے گئے۔
مخیر حضرات کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔

محمد خالد، شیر علی، حاجی ولائت، عبدالوحید و دیگر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ شیخ علاؤالدین کے والد کے نام پر قائم اسکول علاقہ کیلئے نعمت سے کم نہیں اسکول میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ 7 سو بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں کشادہ کمرے بہترین فرنیچر کا انتظام کیا گیا ہے جہاں ہمارے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اسی لئے علاقہ مکین شیخ علاؤالدین کو بہترین کردار کی وجہ سے سیاسی و معاشرتی طور پر پسندیدہ شخصیت سمجھتے ہیں۔

Shares: