پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ضرور کھیلے گی، وہاب ریاض

ہم ہمیشہ سے ایسے ہی گرتے گراتے سیمی فائنل تک پہنچ جاتے ہیں،
0
131
wahab riaz

نگران مشیر کھیل وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کے خلاف اہم میچ ہے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے،

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بھارت میں خالی اسٹیڈیمز میں میچز ہو رہے ہیں،صرف بھارت میں رہنے والے لوگ اسٹیڈیمز آ رہے ہیں ،انگلینڈ آسٹریلیا مین میچز ہوں تو کراؤڈ فل ہوتا ہے،باہر سے کسی ملک کے شائقین اسٹیڈیمز میں نہیں آ رہے، بھارت کے لیے یہ نقصان دہ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے،خالی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے میچز کا مزہ نہیں آتا، پی سی بی کا بھارت کے سامنے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، بھارت نے ویزے جاری کرنے ہوتے تو اب تک جاری کر چکا ہوتاجس طرح کی بھارت میں پچز ہیں ہم اسی طرح کی پچز پر کھیل کر بڑے ہوئے ہیں، پچز خراب ہونے کا بہانہ نہیں بنانا چاہیے،اب ورلڈ کپ کا ٹائم ہے ہمارے کھلاڑیوں کو کچھ کرنا ہو گا، فخر زمان ہمارے اثاثہ ہے، فارم کا ایشو ہر کھلاڑی کے ساتھ ہو سکتا ہے، ہمیں فخر کو سپورٹ کرنا چاہیے، وہ اکیلے میچ جتوا سکتا ہے

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میرے تجربے کے مطابق پی سی بی نے کبھی تین سال کا سنٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا،سننے میں آ رہا تھا کہ کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ پر سائن نہیں کر رہے تھے، ہو سکتا ہے ذکاء اشرف نے سنٹرل کنٹریکٹ میں یہ شق ڈالی ہو کہ پرفارمنس نا دی تو سنٹرل کنٹریکٹ واپس لے لیں گے، ایسا نہیں ہونا چاہیے، کھلاڑیوں کی باتیں نہیں مانی جا رہی تھیں ، شاید اس وجہ سے سنٹرل کنٹریکٹ پر سائن نا ہو رہا ہے ،پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ضرور کھیلے گی، ہم ہمیشہ سے ایسے ہی گرتے گراتے سیمی فائنل تک پہنچ جاتے ہیں،

شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

Leave a reply