شیخوپورہ :درجنوں ڈکیت اورچور گینگ گرفتار، 22 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد

شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمد طلال سے)شیخوپورہ پولیس کی ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ بابر سرفراز الپاکے سپیشل ٹاسک پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارکردگی متعدد اندھے قتل ٹریس درجنوں اغوابرائے تاوان واغواء شدہ مغویان کوبحفاظت بازیاب کروانے،ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں ڈکیت،چور گینگزکو گرفتار کر کے ان سے 22 کروڑ روپے مالیت کامال مسروقہ جس میں نقد ی رقم،کاریں، موٹرسائیکلیں، رکشے،قیمتی سامان سے لوڈدیگر وئیکلز،مال مویشی،قیمتی موبائل فونز،طلائی زیورات اور دیگر گھریلو سامان برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔

ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ بابر سرفراز الپا نے جرائم کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو انسداد جرائم اندھے قتل ٹریس کرنے اغواء برائے تاوان واغواء شدہ مغویان کو بحاظت بازیاب کروانے ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی،راہبری،راہزنی اورچوری کے مقدمات میں ملوث ڈکیت وچور گینگزکوجلدٹریس کر کے گرفتار کر نے اورریکوری کے معیار کو بہتربنانے کا ٹاسک دیا۔جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کر وا کر وہاں پرسنیپ چیکنگ اور کرائم پاکٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے ان ایریا میں سرچ آپریشن کرنے و برآمدگی اسلحہ ناجائز،منشیات اور کائٹ فلائنگ کے لیے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کوخصوصی ٹاسک دیا۔اس کے ساتھ ساتھ اندھے قتل، ڈکیتی،راہزنی،چوری کے درج شدہ مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کر کے عوام الناس سے چھینے گئے مال مسروقہ کی برآمد گی کا بھی خصوصی ٹاسک دیا۔ شیخوپورہ پولیس کے افسران و ملازمان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کریمنل ایکٹیوڈکیت و چورگینگز /ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے کا مالِ مسروقہ برآمد کیا۔

شیخوپورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نوا ز مروت کی سربراہی میں ڈکیتی، راہبری، چوری کے درج مقدمات کی ریکوری کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے سپیشل ٹاسک پردرجنوں ایکٹیو ڈکیت /چور گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں گرفتارکیا اور ملزمان سے ڈکیتی،راہزنی جیسے256مقامات ٹریس کر نے ساتھ ساتھ ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے کا مالِ مسروقہ جس میں 6کروڑ44لاکھ روپے نقدی، 13عدد قیمتی کاریں،145عدد موٹرسائیکلز،23عدد رکشے،24راس بھینیس،5راس بکریاں،1راس بیل 45تولے طلائی زیورات،70عدد قیمتی موبائلز،1عدد آئل ٹینکر معہ آئل،چاول 400بوری،گندم500بوری،1عدد ٹرک بیڈ فورڈ،1عددڈمپر معہ تیل،1عددگدھا گاڑی،1عدد ٹریکٹر،1عددٹریکٹر ٹرالی معہ گندم مالیتی 70لاکھ،1مزدہ دیگر گھریلو سامان برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

شیخوپورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشیخوپورہ زاہد نواز مروت کی سربراہی میں سنگین مقدمات جس میں اندھے قتل، رابری معہ قتل کے مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کر کے حوالات جوڈیشل بھجوایا اور ملٹی پل مرڈرز کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ اغواء برائے تاوان واغواء کے مقدمات میں اغواء شدہ مغویان کو بحفاظت بازیاب کروایا اور ملزمان کو گرفتارحولات جوڈیشل بجھوایا گیا۔ نیز اشتہاری مجرمان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر تے ہوئے کیٹگری اے کے457اور کیٹگری بی کے 1518 کو گرفتار کیا گیا۔

شیخوپورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی سربراہی میں پتنگ فروشوں کے خلاف 189مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں تعدادپتنگیں،ڈور کی چرخیاں، پتنگ بنانے والے کارخانے قبضہ پولیس میں لئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے1448افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضہ سے 76کلاشنکوف 84رائفلیں، 69بندوقیں، 1209ریوالور/پسٹل، 3کاربین، 7254گولیاں /کارتوس وغیرہ برآمد کئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1019مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1208کلو چرس، 106کلو افیون، 8کلو ہیرون، 1112گرام آئس اور 8819لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات فروشوں کو حوالات جوڈیشل بھجوایا۔

عوام والناس نے آر پی او شیخوپورہ بابرسرفراز الپا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا اپنا چھینے جانے اور چوری ہونے والا قیمتی مالِ مسروقہ واپس دلائے جانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور شیخوپورہ پولیس کی بہترین کارکردگیوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

Leave a reply