ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔کمشنر ڈی جی خان و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کلک کر کے رزلٹ آن لائن کیا۔
کامیابی کا تناسب07۔61 فیصد رہا۔

انہوں نے بتایا کہ امتحان میں 54 ہزار 770 امیدواروں نے حصہ لیا اور 33 ہزار 446 امیدوار کامیاب ہوئے۔طالبات نے 17۔65 فیصد نمبر لیکر میدان مار لیا اور طلباء نے 52۔57فیصد کامیابی حاصل کی۔

ضلع مظفر گڑھ 18۔68 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ضلع لیہ 63۔56 فیصد کے ساتھ دوسرے، ضلع ڈی جی خان 69۔55 فیصد کے ساتھ تیسرے اور ضلع راجن پور 48۔54 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ عبدالرحمن رشید ،کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر،ٹیکنیکل آفیسر احمد علی قریشی اور دیگر موجود تھے۔

Shares: