لنکن پریمیئر لیگ کے 2023 ایڈیشن کے فاتح ٹیم بی لو کینڈی کی لاہور آمد ہوئی ہے.

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں لنکن پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی .اس موقع پرچیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے ٹرافی کی رونمائی کی،ذکاء اشرف نے میڈیاٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی اچھی پرفارمنس خوش آئند ہے،آگے بڑے میچز ہیں،مجھے پہلے ہی ویزہ مل گیا تھا،لیکن صحافیوں کو جب تک ویزہ نہیں ملے تب تک میرا جانے کا پلان نہیں تھا ،کچھ دیر پہلے میری جے شاہ سے گفتگو ہوئی ہے شائقین کے ویزے بھی جلد جاری کردئیے جائیں گے،پاکستان کا ہمیشہ پیغام امن کا ہے،کرکٹ امن کا پیغام ہے،اگر انڈیا پاکستان کے درمیان کرکٹ ہوگی تو امن ہوگا،زینب عباس کے ساتھ جو ہوا مجھے اس کا رنج ہوا،وہ آئی سی سی کی جانب سے انڈیا گئی تھی،جناح گاندھی ٹرافی کا اقدام بہت پرانا تھا،اب دوبارہ اس کی بات کریں گے،برطانیہ اور آسٹریلیا جس طرح ایشیز کھیلتے ہیں ہمیں بھی اسی طرز کی سیریز کھیلنی چاہیے،گیم میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے،میری خواہش ہے پاکستان دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتے

Shares: