اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) گورنمنٹ پرائمری سکول قادر آباد انصاف آفٹر نون سکول پروگرام اوچشریف میں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں سکول کونسل ممبران، والدین ، اہالیان علاقہ، اے ای او مرکز اوچشریف منہاج احمد خان، جملہ سٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول قادر آباد اوچشریف ، طلباء و طالبات نے شرکت کی اور حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی منائی،

اس موقع پر طلباء و طالبات نے تلاوت و نعت، سوالات کے مقابلے اور مضمون و تقریری مقابلوں میں حصہ لیا ۔ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ ہیڈ ماسٹر محمد عباس بھٹی و سٹاف نے شرکاء کو سیرت ﷺ کے متعلق احادیث و قران مجید سے رسول خدا ص کی سیرت کے تمام پہلوؤں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ محفل میلاد میں سٹاف ممبر سید تحسین عباس گوہر اوچشریف نے نعت رسول ﷺ پیش کی

محفل میلاد کے اختتام پر سید تحسین عباس گوہر بخاری اوچشریف نے دعا فرمائی

Shares: