اسلام آباد(محمداویس)وزیراعظم انور الحق 16اکتوبر کو چین کے لیے روانہ ہوں گے بی آر آئی فورم اجلاس میں شرکت کریں گے چینی صدر سمیت اعلیٰ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم 20اکتوبر کی رات پاکستان واپس آئیں گے ارومچی کی تاریخی مسجد میں جمعہ ادا کریں گے ۔سی پیک میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جلد منظوری ہوجائے گی،بی آر آئی فورم میں وزیر اعلیٰ سندھ،چیئرمین نیب،چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع مشاہدحسین سید،وزیر منصوبہ بندی،وزیر مواصلات ،وزیر توانائی،وزیر خزانہ اور وزیر آئی ٹی سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے ۔

وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ چین یں تیسرا بی آر آئی فورم کا اجلاس ہورہاہے ۔یہ چین کا خارجہ امور کا اہم فورم ہے یہ پہلا اور سب سے بڑا فورم کرونا کے بعد ہورہاہے ۔بی آر آئی کے دس سال پر یہ انعقاد ہورہاہے اس کی اہمیت چینی اور ہمارے نزدیک بہت زیادہ ہے ۔بی آر آئی کی 18اکتوبر کو افتتاحی تقریب ہوگی۔بی آر آئی کے 3ہائی لیول کے فورم ہوں گے ۔پہلا کنیکٹیویٹی ،دوسرا گرین ڈویلپمنٹ اورتیسرا ڈیجیٹلائزیشن ہے۔پاکستان چین کے تعلقات حکومتوں کے درمیان نہیں عوام۔کے درمیان ہے جس کی وجہ سے یہ مضبوطی ہے ۔ اس لیے حکومتوں کے تبدیل ہونے کی وجہ سے اس پر فرق نہیں پڑتا ہے ۔چین پاکستان کو سب سے قریبی دوست سمجھتا ہے ۔بی آر آئی میں وزیر اعظم پاکستان کو چینی صدر شی نے دعوت دی ہے ۔بی آر آئی اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم کنیکٹیویٹی پر بولیں گے اس کے ساتھ اس موضوع پروزیر منصوبہ بندی،وزیر پاور،وزیر ریلوے بھی کنیکٹیویٹی پر بات کریں گے ۔وفاقی وزیر خزانہ گرین فورم اور وزیر آئی ٹی ڈیجیٹل اکانومی پر بات کریں گے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ،نیب چیئرمین اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم 16اکتوبرکو چین پہنچ جائیں گے ۔17اکتوبر کو ان کی میٹنگ شروع ہوگی ۔وزیراعظم چینی صدر سے ملیں گے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ صدر اور وزیراعظم دونوں سے ملاقات کریں ہماری کوشش ہے کہ چینی وزیراعظم سے بھی ملیں ۔ 25سے30صدور بی آر آئی میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کی درجن سے زائد ملاقاتیں ہوں گی جن میں چینی سرکاری اور پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ ملاقات ہوگی ۔وزیراعظم دیگر ممالک کے صدور سے بھی ملاقات کروائیں گے۔17اکتوبر کو چینی صدر کھانا دیں گے جس میں وزیراعظم پاکستان شرکت کریں گے ۔17اکتوبر کو وزیراعظم پاکستان بڑے تھینک ٹینک سے راؤنڈ ٹیبل ملاقات ہوگی ۔بی آر آئی فورم سے 18اکتوبر کو چینی صدر شی خطاب کریں گے ۔18اکتوبر کو ایک اور کھانے کی دعوت ہے جس میں وزیراعظم شرکت کریں گے ۔19اکتوبر شام کو وزیراعظم انور الحق چینی صدر شی کے ساتھ ملاقات ہوگی ۔جس کے بعد 19اکتوبر کی رات کو وزیراعظم اورمچی جائیں گے 20اکتوبر کو وہاں ملاقاتیں ہوں گئیں اورمچی میں وزیراعظم بڑی جامع مسجد میں جمعہ پڑھیں گے ۔اس کے بعد شنکیان جائیں گے شینگان اور جی بی کے درمیان کوئی معائدہ ہوجائے اس کی کوشش کریں گے ۔زراعت کے حوالے سے کوئی معائدہ کریں گے 20اکتوبر کی رات کو واپس وزیراعظم پاکستان آجائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ بی آر آئی کثیر الجہتی فورم ( ملٹی لیٹرل فورم)ہے دوطرفہ فورم (بائی لیٹرل)نہیں ہے۔چینی صدر شی اورپاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات دوطرفہ ہوگی ہماری کوشش ہوگی کہ اس کی مشترکہ پریس ریلیز جاری کردی جائے ۔سی پیک میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے دونوں فریق اس پر متفق ہیں ٹی او آرز بن رہے ہیں اس کی منظوری کب ہوگی اس حوالے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے ۔(محمداویس)

Shares: