پاکپتن ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد سلیم کھوکھر)الفرید سکول سسٹم میں شجر کاری اور منشیات سے آگاہی بارےتقریب منعقد ہوئی
تفصیل کے مطابق پاکپتن شریف کے صف اول کے ادارہ الفرید سکول سسٹم میں پرنسپل سید طارق نصر اللہ شاہ نے شجر کاری اور drug addiction کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے الفرید سکول سسٹم میں انتہائی خوبصورت تقریب کا انعقاد کروایا
جس میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اور اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو شجرکاری کے فوائد اور نشہ کی لت کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی

سب انسپکٹر عمران نے بھی خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا بچوں سے متعلقہ موضوعات کے بارے میں سوالات کئے گئے اور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں تقریب کے انتظامات HRM اسد ولی اور کوآرڈینیٹر شعیب راؤ نے کئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انگلش ٹیچر سید وقاص حیدر نقوی نے سر انجام دئیے

تقریب کے آخر پر پرنسپل طارق نصر اللہ شاہ نے تقریب میں موجود تمام لوگوں سے خطاب کیا آخرمیں شجر کاری کی مہم کیلئے پرنسپل طارق نصر اللہ شاہ نے سکول کے گرین پلاٹ میں پودا لگا کر اس نیک کام میں حصہ ڈالا اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔








