میرپورخاص:چوریاں، ڈکیتیاں روز کا معمول،پولیس حقائق چھپاکراعلیٰ حکام کو گمراہ کرتی ہے- حافظ حفیظ

میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ضلع میرپورخاص کرائم کا گڑھ بن چکا ہے موٹرسائکل چھیننا چوری ہونا اور ڈکیٹیاں روز کا معمول بن چکا ہے میرپورخاص کے پولیس آفیسرز آئی جی سندھ اور وزیر داخلہ کو امن و امان کے سلسلے میں غلط معلومات فراہم کر کے انہیں گمراہ کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور علماء ایکشن کمیٹی کے رہنما حافظ حفیظ الرحمن نے میرپورخاص کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ چوریوں ڈکیتیوں کے علاوہ میرپورخاص کے پرامن شہری اپنی گاڑیاں موٹرسائیکل گھروں کے باہر چوروں کے خوف سے کھڑی نہیں کرسکتے یہاں تک کہ بھینسیں بھی چوری ہورہی ہیں جبکہ ان متاثرین میں ہم بھی شامل ہیں میرپورخاص پولیس کی کارکردگی لاکھوں شہریوں کے سامنے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔

مولانا حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ اس ساری صورتحال کو حکام بالا سے کیوں چھپایا جا رہا ہے ، انھیں سب اچھا ہے کی رپورٹ کیوں دی جارہی ہے، میرپورخاص منشیات اور کرائم کی وجہ سے بےحال ہوچکا ہے

انہوں نے آئی جی سندھ رفعت مختار اور صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز سے اپیل کی ہے کہ میرپورخاص میں شہریوں کی عزت جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا کر لاکھوں شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Leave a reply