میرپورخاص:ہنگامی حالات میں متاثرین کی امداد و بحالی میں ہلال احمر کاکردار اہم ہے-ڈپٹی کمشنر

میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر و صدر ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں متاثرین کی امداد و بحالی اور غریب عوام کی مدد کرنے میں ہلال احمرکا کردار اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہلال احمر کی سرگرمیوں کو مزید وسیع و تیز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ میرپورخاص کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

انہوں نے عہدیداران کو ہدایت کی کہ ہلال احمر کا ریکارڈ مکمل رکھا جائے انہوں نے یقین دلایا کہ ہلال احمر کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے اجلاس میں ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ کے چیئر مین ڈاکٹر سید رضی محمد اعزازی سیکریٹری اظہر عباس اور نمائندہ سندھ رئیس احمد خان نے ہلال احمر کے اخراجات،آمدنی اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر کے شاپنگ سینٹر کی دکانوں کا کرایہ بہت کم مل رہا ہے اورکچھ دکاندار کافی عرصہ سے کرایہ نہیں دے رہے ہیں اورنہ ہی دکانیں خالی کررہے ہیں

جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو شاپنگ سینٹر کا معائنہ کرکے دکانداروں سے ملاقات کرے گی اورقانون اورموجودہ ریٹ کے مطابق نیا کرایہ طے کریگی تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو اور فلاحی سرگرمیوں میں مدد مل سکے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام دستگیر شیخ اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سلیم شیخ،ہلال احمرڈسٹرکٹ برانچ کے جوائنٹ سیکریٹری رفیق لغاری،خزانچی کریم میمن،ممبران امین بھٹی،جمیل احمد،ڈاکٹر زوار لغاری،منصورچیمہ،فرحان قریشی اورفرقان شیخ نے شرکت کی۔

Leave a reply