ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب عباس نے وجہ بتادی

مجھے بھارت میں خطرہ نہیں تھا لیکن میں خود کو وقت دینا چاہتی تھی
0
126
Zainab Abbas

دوران ورلڈکپ انڈیا چھوڑنے والی زینب عباس نے وجہ بتادی ہے.

انٹرنیشل کرکٹ کونسل ورلڈکپ کے دوران حفاظتی اقدام کی وجہ سے انڈیا چھوڑنے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے وجہ بتا دی ہے جبکہ چند روز قبل بھارتی وکیل وینیت جندال نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کےخلاف سوشل میڈیاپرپیغامات لکھے تھے اور انہوں نے سوشل میڈیا تبصروں کو پریزینٹر سے منسوب کرتے ہوئے ان کے خلاف درخواست دائر کی اور انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ زینب عباس نے براڈ کاسٹرز اور اپنے میڈیا منیجر کے مشورے سے سکیورٹی وجوہات پر بھارت چھوڑ دیا ہے، جبکہ واضح رہے کہ دوسری جانب جیو ٹی وی کےارفیع فیروز نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب کے قریبی ذرائع کا بتانا تھا کہ زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا لیکن اس تمام معاملے پر زینب عباس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا .


واضح رہے کہ اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا ایکس پر بیان جاری بیان میں زینب عباس نے ایک نوٹ لکھا جس میں تفصیل سے بتایا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے دنیا میں جاکر کرکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے،بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا، زینب عباس نے کہا کہ نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی بھارت سے نکلنے کا کہا گیا البتہ آن لائن آنے والے لوگوں کے رد عمل نے مجھے خوفزدہ کیا، زایناب ابباس تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں خطرہ نہیں تھا لیکن میں خود کو وقت دینا چاہتی تھی جبکہ میری کسی پوسٹ سے جن لوگوں کا دل دکھا ان سے معذرت چاہتی ہوں،

Leave a reply