اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری کاسلسلہ جاری،سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود تھانہ اوچ شریف پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف رورول ہیلتھ سینٹر سے نامعلوم چورموٹر سائیکل لے اڑے، قبل ازیں بھی ہسپتال سے سے متعدد موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں، گورنمنٹ ڈگری کالج سید شمس الدین گیلانی کے پروفیسر جام صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میرا بیٹا دوائی کے سلسلے میں رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف پہنچا تو اس نے اپنا موٹر سائیکل نمبری MNO 1248 سی ڈی ماڈل 2017ہسپتال کی عمارت کے سامنے گیٹ میں کھڑا کیا، 20منٹ بعد جب وہ واپس لوٹا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھا
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف سےکئی موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں جبکہ اوچ شریف پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی کیمرہ کی مدد سے ویڈیوز پیکچرز حاصل کیں لیکن تاحال اوچ شریف پولیس چوروں کو ٹریس نہیں کرسکی ،
دوسری اوچ شریف پولیس کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی فوٹیج کاجائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا