اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )نامعلوم تیزرفتارکار موٹرسائیکل سوارکوٹکرمار کرفرار 2 زخمی
تفصیل کے مطابق جھانگڑا انٹر چینج روڈ پر نو شہرہ جدید کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ ہوا ہے ،حادثہ میں کار سوار موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کرفرار ہو گیا
ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل سوار احمد پور شرقیہ موضع انور آباد کے رہائشی ہیں زخمی باپ بیٹ ا ہیں انور آباد کا رہائشی زخمی غلام حسن اور اس کا بیٹا بہاول پور سے دوائی لے کر گھر واپس جا رہے تھے
ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کی جانب سے نو شہرہ جدید میں تعینات ریسکیو محافظ نےزخمیوں کو طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیا