سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)جعلی آئی ایس آئی اہلکار ،جعلی پولیس کار ،مشتبہ گینگ کے 3 کارندے گرفتار
تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ پوسٹ انچارج SI محمد یوسف معہ ملازمان کے مطابق دوران گشت و ناکہ بندی انہوں نے پل نہر موترہ ایک مشکوک کار کرولا نمبری CH 3164 جس پر دونوں طرف پولیس لکھا ہوا تھا جسکے ساتھ ایک VIGO ڈالا بھی تھا جنکو روکنے کی کوشش کی جو فرار ہو گئے

تا ہم پٹرولنگ پارٹی نے کار کو قابو کر لیا جس میں تین کس سوار تھے جنکے نام و پتہ جات 1۔ منور خان ولد خورشید سکنہ صوابی 2۔ احسان الہی ولد چوہدری نادر علی سکنہ گجرات اور 3۔ حافظ الرحمان سکنہ صوابی معلوم ہوئے جنہوں نے اپنے آپ کو ISI ایجنسی کا رکن ظاہر کیا

جنکی جامہ تلاشی پر احسان الہی کے ہاتھ میں پکڑا ایک میٹرولہ سیٹ 10 راونڈ 30 بور و دیگر نقدی موبائل برآمد ہوئے جبکہ حافظ الرحمان کی جامہ تلاشی پر مذکورہ سے ایک میٹرولہ سیٹ و نقدی موبائل جبکہ ڈرائیور منور خان سے نقدی موبائل وغیرہ برآمد ہوئے جو تین کس اپنے بارے کوئی تسلی نہ کروا سکے لہذا تین کس مشتبہ گان کو معہ ریکوری برائے آئندہ تفتیش حوالے ASI عبدالحمید تھانہ سمبڑیال کیا گیا۔

متذکرہ بالا رپورٹ کے تحت دوران ڈیوٹی SI محمد یوسف 345/PHP ایک مشتبہ گینگ پکڑا جسکو حوالے تھانہ سمبڑیال جن کے خلاف مقدمہ نمبر 23 /8215 مورخہ 23-10-12 کو تھانہ سمڑیال میں اندراج کروایا گیا ہے۔

Shares: