پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مارا ہے۔لیکن مراد سعید پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہوگے۔رپورٹس کے مطابق پشاور پولیس کا سابق وفاقی وزیرمراد سعید کی گرفتاری کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ ناکام رہا۔پولیس کے آنے سے قبل ہی مراد سعید پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پشاور پولیس نے مراد سعید کو فرار کرانے میں ملوث سالے سمیت دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا ہے تھانہ ریگی میں مراد سعید کو فرار کرانے میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کو اسد الیاس ولد محمد الیاس کی رہائش گاہ پر مراد سعید کی موجودگی کی اطلاع تھی، خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے میں مراد سعید کے سالے اسد الیاس کے گھرپر چھاپہ مارا گیا، گھرپرموجود اسد الیاس،خواتین اور دیگر افراد نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں مراد سعید فرارہوگئے۔
پولیس نے اسد الیاس،ملازمین محمد ارسلان اورعزیزالرحمن کوگرفتارکرلیا اورمقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں تینوں ملزمان سمیت دو خواتین مسماة(ع)الیاس اور مسماة(ع)الیاس بھی نامزدہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارتینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نے تینوں ملزمان کو عدم ثبوتوں اور بغیر کسی وارنٹ گرفتار ی پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

Shares: