سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی،نواز شریف کو جیل جانے سے کیسے بچایا جائے؟ ن لیگی قانونی ٹیم نے حکمت عملی بنا لی
ن لیگی قانونی ٹیم کی جانب سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، نواز شریف کی طرف سے ان کے وکلا کی جانب سے درخواستیں آئندہ 48 گھنٹے میں دائر کئے جانے کا امکان ہے،دونوں ریفرنسز میں نواز شریف کی درخواستوں کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا،آج رات یا کل صبح تک مختلف قانونی نکات پر غور کے بعد درخواستوں کا مسودہ فائنل کیا جائیگا ،اس ضمن میں شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی قانونی ٹیم مشاورت کرے گی.
سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں ،احتساب عدالت نے نواز شریف کو دس سال قید اور 80لاکھ پاؤنڈ کی سزا سنائی تھی،العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی،سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا.
نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی
نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ
کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف
نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی
پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی
واضح رہے کہ نواز شریف کی واپسی رواں ماہ 21 اکتوبر کو طے ہے،ن لیگ نواز شریف کے استقبال کی تیاریان کر رہی ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پہنچیں گے، نواز شریف کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر دن 12 بجے اترے گا، نواز شریف کے طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے جس میں ن لیگی رہنما، اور میڈیا کے افراد بھی شامل ہوں گے،نواز شریف ایئر پورٹ سے مینار پاکستان آئیں گے جہاں وہ ایک جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے سے صرف نواز شریف کا ہی خطاب ہو گا،
نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کر رہی ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان کو بھرا جائے،اورشاندار استقبال کیا جائے،پنجاب کےتمام اضلاع میں ن لیگ کی کارنر میٹنگز ہو رہی ہے،ضلعی و تحصیلی عہدیداران کو 21 اکتوبرکو مینار پاکستان بندے لانے کے لئے ٹاسک مل گیا ہے،








