ننکانہ :لیڈی ڈاکٹرپر پولیس کانسٹیبل کا تشدد،اغواء کی دھمکی،وائی ڈی اے کا کارروائی کامطالبہ

اساتذہ اور تمام گورنمنٹ ملازمین کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کے حوالے سےآج ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں YDA کی جانب سے بلیک ریبن ڈے منایا جارہاہے

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )لیڈی ڈاکٹرپر پولیس کانسٹیبل کا تشدد،اغواء کی دھمکی،وائی ڈی اے کا کارروائی کامطالبہ
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پولیس کانسٹیبل نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈکٹرز کوزدوکوب کرنے اور اغوا کروانے کی دھمکیوں کے خلاف اعلی حکام سے قانونی کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئےادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےمزید بجٹ منظور کروایا جائے,ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیبر روم کے باہر پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ,تمام گورنمنٹ ملازمین کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی بلیک ریبن ڈے منایا جائے گا,ڈاکٹرجنید خواجہ

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ صاحب کے وفد نے گزشتہ روز صدر ڈاکٹر جنید خواجہ اور چئیرمین ڈاکٹر عدنان اقبال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ چودھری محمد ارشد سے ڈی سی آفس میں تفصیلی ملاقات کی جس میں وائی ڈی اے نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع بھر میں موجود ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ وفد نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حدود میں آ کر ڈاکٹرز کے ساتھ بدتمیزی اورپروٹوکول نہ ملنے پر ڈاکٹرز کے ساتھ الجھنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز کو اپنے ڈیوٹی کے امور کو انجام دینے میں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے,

پروٹوکول نہ ملنے پر واویلاکرنےوالےعناصرکے بارے میں جامع پالیسی بنائی جاۓ۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ روز گائنی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آنے والے ناخوش گوار واقعہ میں ملوث پولیس کانسٹیبل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ جس نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹرزکو زدوکوب کیا اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جانے کا بھی مطالبہ کیا

وفد نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہسپتال میں موجود سکیورٹی کمپنی کا آڈٹ کیاجاۓگااور آج سے ہی ہسپتال کے حساس ڈیپارٹمنٹ گائنی لیبر روم کے باہر پولیس وین اور پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ملاقات میں ڈاکٹرز کی پرموشن کے بعد ڈاکٹرز کی کمی اور نئی تعیناتیوں کا ایجنڈہ بھی زیر غور لایا گیا،وفد نے کہا کہ ڈاکٹرز کے لئے کیفےٹیریا کے بعد اب ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندرلائبریری کا قیام بھی کیا جائے گاادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مزید بجٹ منظور کروایا جائے رورل ڈسپینسریز کے ڈاکٹرز کے مسائل ہل کئے گئے

اساتذہ اور گورنمنٹ ملازمین پر کیے جانے والےظلم کےخلاف ڈاکٹرز کمیونٹی میں پائے جانے والے رنج اور دکھ سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اساتذہ اور تمام گورنمنٹ ملازمین کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کے حوالے سےآج ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ کی جانب سے بلیک ریبن ڈے منایا جارہاہے

ڈپٹی کمشنر نے ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن ننکانہ کی کاوشوں کو سراہا اور تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن ننکانہ صاحب کےسینئر نائب صدرڈاکٹر راحیل رضا,ڈاکٹر بلال امین,جنرل سکریٹری ڈاکٹر احتشام عباس,نائب صدر ڈاکٹر فہیم سعید,نائب چئیرمین ڈاکٹر عامر علی,جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمان فنانس سیکرٹری ڈاکٹر بلال اسلم سدھو ,ہوسٹل انچارج ڈاکٹر ایاز راناانچارج گائینی ونگ ڈاکٹر نمراانچارج ویمن ونگ ڈاکٹر عطوفہ غضنفرمیل کووارڈینیٹر ڈاکٹر محمد کاشف ایونٹ آرگنائزرزڈاکٹر سید حمزہ ڈاکٹر سروت,ڈپٹی فنائنس سکریٹری ڈاکٹر محمد قدیرمیڈیا سکریٹری ڈاکٹر ابوذر شوکت ایڈیشنل جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر ابراہیم ذکا بھی موجود تھے

Leave a reply