نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کے دو وکٹ 27 رنز پر گر گئے

0
53

ورلڈ کپ 2023: افغانستان کی پہلی اور دوسری وکٹ 27 پر گر گئی،
افغانستان کو نیوزی لینڈ نے 289 رنز کا ہدف دے دیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 5ہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 288 رنز بنا سکی. ٹام لیتھم 68 اور فلپس 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی 126 رنز پر آؤٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کر لیا ، کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں 16 واں میچ آج نیوزی لینڈ اورافغانستان کے درمیان متھیا انامالائی چدمبرم اسٹیڈیم, چنئی میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائےگا۔ نیوزی لینڈ نے اپنے ابتدائی تین میچ اپ میں لگاتار جیت حاصل کرتے ہوئے اپنی مہم کا آغاز متاثر کن انداز میں کیا۔ کیویز نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف قابل ذکر فتح حاصل کی اور نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کے خلاف بھی اپنی جیت کی فارم کو جاری رکھا۔ افغانستان کو اپنے پہلے دو مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، اپنے حالیہ میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہے۔
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان صرف دو بار ایک دوسرے کے خلاف کھیلے ہیں۔ تاہم دونوں مقابلوں میں افغانستان کو شکست ہوئی ہیں
نیوزی لینڈ ورلڈ کپ 2023 ٹورنامنٹ کی ان دو ٹیموں میں سے ایک ہے جو اب تک کوئی میچ نہیں ہاری ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر (بھارت کے بعد) 3 میچوں میں 3 جیت اور +1.604 کے نیٹ رن ریٹ (NRR) کے ساتھ نمبر 2 پر ہیں۔ جبکہ افغانستان چھٹے نمبر پر ہے،

Leave a reply