سپریم کورٹ کے باہر شیر افضل مروت اور پولیس اہلکار کے درمیان جھگڑے کا کیس، شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی

عدالت نے ملزم شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کر دی،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد سہیل شیخ نے کیس کی سماعت کی ،شیر افضل مروت ایڈووکیٹ اپنے وکیل عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ملزم نے قانون کی بالادستی کے لیے خود کو عدالت میں سرنڈر کر دیا اور تفتیش میں شامل ہونے کو تیارہیں،

ضمانت قبل از گرفتاری 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کیخلاف پولیس اہلکار کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ میں کہا ہے کہ شیر افضل نےگالیاں دیں، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، کہا زندہ نہیں چھوڑوں گا،بھاگ کر سپریم کورٹ کی طرف گیا تو شیر افضل نے وہاں پہن کر تشدد کیا، اس دوران پولیس اہلکاروں نے جان چھڑائی،شیر افضل مروت کے ساتھ اسکے ساتھی بھی تھے، انہوں نے میرے اوپر گاڑی چڑھانے کی بھی کوشش کی، پولیس نے شیر افضل مروت کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی ایک شہری کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،سپریم کورٹ گیٹ کے باہر شہری اور شیر افضل مروت کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بارے میں عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہری نے انہیں بلا وجہ گالی دی میں تو اس شخص کو جانتا تک نہیں، سوشل میڈیا پر مار کٹائی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر افضل مروت شہری کو زمین پر گراتے ہیں جبکہ ایک شخص شہری پر تشدد کر رہا ہے اسی دوران پولیس اہلکار بھی آ جاتے ہیں تو دونوں‌کو چھڑاتے ہیں،

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

Shares: