تعلیمی بورڈز میں من پسند افراد کی تعیناتی ،عدالت کا بڑا حکم

0
37
sindh highcourt01

سندھ ہائیکورٹ,سندھ کے تعلیمی بورڈز میں من پسند افراد کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے حیدرآباد ،سکھر،لاڑکانہ میرپورخاص، شہید نے نظیر آباد دیگر بورڈز عارضی چارج دینے کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا ،عدالت نے بورڈز اینڈ یونیورسٹیز کے سیکریٹریز کی تعیناتی 2021 میں دئیے گئے اشتہار کے مطابق کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز سے 3 نومبر تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے کہا کہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے خود اعتراف کیا ہے کہ کراچی کے سوائے تمام بورڈز میں چئیرمینز کو اضافی،ایکٹنگ چارج دئیے گئے تھے ،کچھ بورڈز کے چیئرمین تین سالہ مدت پوری ہونے کے باوجود عہدوں پر تعینات ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے ،عدالت نے مارچ 2023 میں سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز کے رولز بناکر نوٹفائی کرنے کا حکم دیا تھا ،عدالت کے مارچ 2023 کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا ہے

درخواست گزار نےکہا کہ سندھ حکومت من پسند افراد کو بورڈز میں تعینات کررہی ہے ،حیدر آباد ،میرپور خاص ،لاڑکانہ ،سکھر کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کو ایڈیشنل چارج دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ،سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے اضافی اور ایکٹنگ چارج دینے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے ،

Leave a reply