نواز شریف کی واپسی موسم کی تبدیلی کا اشارہ ہے،فردوس عاشق اعوان

0
84
firdous

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی آمد کو سیاسی موسم کے تبدیلی کا اشارہ ہے، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد سے انتخابات کے ہونے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں استحکام پاکستان پارٹی اپنا پہلا انتخابی مقابلہ بھرپور طریقے سے لڑے گی۔
مسلم لیگ ن کے قائد او رسابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک کر دے گا والوں نے سات مرتبہ صوبے میں اور تین مرتبہ وفاق میں کچھ نہ کیا ہے،اگر 16 ماہ کی حکومت میں کچھ کیا ہوتا تو عوام کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ سولہ ماہ کی حکومت نے عوام کو جو زخم دئیے کاش نواز شریف اس کیلئے کوئی مرہم ساتھ لے آتے،ساڑھے تین سالہ اور سولہ ماہ کی حکومت والوں نے بیڑہ غرق کر دیا ہے،آج عام آدمی ان لوگوں کی کرتوتوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے رو رہا ہے۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہاکہ ساڑھے تین سال حکومت کو نا اہل کہنے والوں نے سولہ ماہ بھی نا اہلی کے سوا کچھ نہ دیا ہے،ان میں نہ ویژن نے نہ کام کرنے کی کمٹمنٹ اور نا ہی ایمانداری،کوئی پنکی پیرنی کا مرید ہے تو کوئی لکشمی دیوی کا پجاری۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کو پیشہ ور دیہاڑی بازوں نے مل کر اور جی بھر کر لوٹا ہے،آئی پی پی عوام کو ان کے چنگل سے نکالنے کےلئے بھرپور اقدامات کرے گی ،ملکی معیشت کو مستحکم بنا کر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر چلیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ ساڑھے تین سال کی حکومت نے ملک کا ستیا ناس کیا،جبکہ سولہ ماہ کی حکومت نے ملک کا سوا ستیاناس کیا۔

Comments are closed.