پی ڈی ایم اے موسم سرما کیلئےہنگامی منصوبہ بند ی تیار کررہی ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے، جنت گل آفریدی کے مطابق جامع حکمت عملی کی تیاری کا مقصد آفات کےخطرات کو کم کرنا اور بروقت ردعمل فراہم کرناہے۔ پلان میں ضلعی انتظامیہ،صوبائی لائن ڈیپارٹمنٹس،فیڈرل ڈیپارٹمنٹس،گلاف پروگرام، ہیومینٹیرین پارٹنرزکو شامل کیاجارہا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ موسم سرما میں برف باری ،بارشوں،لینڈسلائیڈنگ اور دیگرقدرتی آفات کےممکنہ خطرات سےنمٹنےاور نقصانات کو کم کرنے کیلئےمنصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پی ڈی ایم اےنےتمام ضلعی انتظامیہ کوفنڈز اورامدادی سامان فراہم کررہی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے جنت گل آفریدی کے مطابق پی ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کی ذمہ داریاں پہلے کی نسبت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن موسم سرما کےخطرات کےحوالے سے زیادہ حساس ہے ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ونٹر کنٹنجسی پلان کو نومبر کے وسط تک مکمل کیا جائے گا








