چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

چین کے خبر رساں ادارے نے چینی وزیر دفاع کو عہدے سےبرطرف کئے جانے کی تصدیق کی ہے، چینی وزیر دفاع لی شانگ فو کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ اس بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی،

دوسری جانب چین کی قائمہ کمیٹی نے چودھویں نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس کے دوران چینی سابق وزیر خارجہ چن کانگ کو بھی کابینہ سے نکالنے بارے فیصلہ کیا ہے،چن کانگ کو اسٹیٹ کاؤنسلر کے عہدے سے پہلے ہٹایا جا چکا ہے،قبل ازیں چینی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر خزانہ لیوکن کو بھی کابینہ سے نکالا جا چکا ہے

چین کابینہ میں اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیوں کر رہا ہے، اس بارے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں،

چین میں اسوقت کوئی وزیر دفاع نہیں ہے، بیجنگ اسی ہفتے غیر ملکی دفاعی حکام کی میزبانی بھی کر رہا ہے،رائیٹرز کے مطابق جن حکام کو عہدوں سے ہٹایا گیا وہ آلات کی خریداری کے حوالہ سے کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث تھے

Shares: