نئی دہلی: آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 160 رنز پر گرگئی

آسٹریلیا کی پوائنٹس کے مطابق چوتھی اور نیدرلینڈ کی ساتویں پوزیشن
0
48
iccmatchcri

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،آج 24 واں میچ بھارت میں کھیلا جا رہاہے

24 ویں میچ میں آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، آسٹریلیا کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کینگروز کو پہلا نقصان 28 رنز پر مچیل مارش کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 9 رنز پر وین بیک نے آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 160 رنز پر گرگئی،سٹیون سمتھ 71 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،آج کا میچ دہلی کے ارون سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے،ٹاس کے موقع پر پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کےلیے اچھی لگ رہی ہے،ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، مارک اسٹوئنس میچ نہیں کھیلیں گے

کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پوائنٹس کے مطابق چوتھی اور نیدرلینڈ کی ساتویں پوزیشن ہے،

Leave a reply