ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے ایرانی تیل اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ روکنے کےلئے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی سرحدی راستوں پر مزید چیک پوسٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جہاں سے پنجاب پولیس،بی ایم پی،پاک رینجرز اور دیگر فورسز مشترکہ طور پر نگرانی کریں گی۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر ویڈیو لنک اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گئی۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز،پاک رینجرز،بی ایم پی،کسٹم،ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے
کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے
ڈی جی خان ڈویژن سے صوبائی سرحدی راستوں سے کڑی نگرانی کےلئے مزید چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی۔چیک پوسٹوں پر پنجاب پولیس،بی ایم پی،رینجرز اور دیگر سیکیورٹی فورسز مشترکہ نگرانی کریں گی ۔
ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے سمگلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا جائیگا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ موجودہ چیک پوسٹ پر عملہ ہائی الرٹ،کیمروں سے بھی نگرانی کرائی جارہی ہے۔
اجلاس میں ابتک کی کارروائی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 6ستمبر سے 24 اکتوبر تک 786740 لیٹر ڈیزل و پٹرول تحویل میں لیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ترسیل پر 197گاڑیاں بند کی گئی۔122 افراد گرفتار اور 80 مقدمات درج کئے گئے۔
آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہ حکومت کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا








