سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )آر پی او شارق کمال صدیقی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فیصل آباد ریجن سلمان ہندل کی ملاقات
تفصیل کے مطابق آر پی او شارق کمال صدیقی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فیصل آباد ریجن سلمان ہندل سے ملاقات کی جس میں منشیات کی رو ک تھام اور ملوث عناصر کے خلاف باہم مل کر کارروائی کرنے اور اس سلسلہ میں معلومات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آر پی او سرگودھا نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کو باہم مل کر کام کرنا ہو گا۔سرگودھا ریجن پولیس ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتے ہوئے حکمت ِعملی کے تحت بھرپور اقدام کر رہی ہے اور منشیات کے گھناؤنے کاروبار سے منسلک تمام افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ منشیات کے عادی افرادکی بحالی صحت کے لیے اُن کو مختلف ہسپتالوں اور بحالی مراکز میں داخل کروایا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس نے منشیات کے خلاف سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کو مثالی قراردیا اور آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی

Shares: