مزید دیکھیں

مقبول

جعفر ایکسپریس حملہ،27 دہشت گرد جہنم واصل، 155 مسافر بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان...

قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر...

طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

خیبر:طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے...

ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور...

چترال :تحصیل دروش کے چیئرمین شہزادہ خالد پرویز نےعہدے سےاستعفےٰ دے دیا۔پیپلزپارٹی بھی چھوڑ دی

چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی)ضلع لوئر چترال تحصیل دروش کے منتحب چیئرمین شہزادہ خالد پرویز نے صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں فنڈز نہ دینے کے حلاف اختجاج کے طور پر استعفے دے دیا اور وہ اپنی پارٹی رکنیت سے بھی استعفے دیکر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے تاکہ چترال کی عوام کا بہتر طریقے سے خدمت کرسکے

ضلع چترال تحصیل دروش کے چیئرمین شہزادہ خالد پرویز نے اپنے عہدے سے استعفےِ دے دیا اور وہ اب اپنی پارٹی بھی چھوڑ کر نئی سیاسی پارٹی میں شمولیت احتیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد کروایا جس کی صدارت سید احمد شاہ عرف قاید اعظم نے کی۔

تحصیل چیئرمین خالد پرویز شہزادہ محی الدین مرحوم کے بیٹے ہیں جن کا چترال کی سیاست میں بڑا نام ہے اور وہ ضلع ناظم رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں جن کا اپنا ایک اچھا خاصا ووٹ بنک ہے۔

شہزادہ خالد پرویز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تحصیل دروش کے چیئرمین کے نشست کیلئے بلدیاتی انتحابات میں حصہ لیا تھا اور تحصیل چیئرمین منتحب ہوئے تھے۔ تاہم ان کا کہنا ہے صوبائی حکومت نے منتحب چیرمین، ناظمین، کونسلرز کے ساتھ کھلواڑ کیا اور ان کے ساتھ جو فنڈ دینے اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقل کرنے کے بابت وعدے وعید ہوئے تھے وہ سب دھرے کے دھرے رہ گیے اور ان کو کوئی فنڈ نہیں دیا گیا

شہزادہ خالد پرویز نے اس مشاورتی اجلاس میں پاک افغان سرحدی علاقے ارندو سے لیکر گرم چشمہ تک علاقے کے عمائدین کومشاورت کیلئے بلایا تھا تاکہ ان کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد اپنی پارٹی چھوڑ کر پرویز خٹک کی نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا اعلان کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ چترال کے عوام کے دور رس مفاد میں ایسا کرنا چاہتے ہیں تاکہ جس پارٹی کی صوبے میں حکومت میں ہو ان کے ساتھ مل کر چترال کے عوام کا خدمت کرسکوں۔ ان کا کہنا ہے ماضی میں ہم لوگوں یعنی ووٹرز حضرات سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں مرکز میں جس پارٹی کی حکومت ہو ہم ایم این اے کسی اور پارٹی کا منتحب کرتے ہیں اور صوبے میں جس پارٹی کی حکومت ہو ہم اپوزیشن پارٹی سے ایم پی اے منتخب کرکے اسمبلی بھیجتے ہیں جو حزب اختلاف کی نشست پر بیٹھ کر خالی ڈیسک بجاتے ہیں اور کوئی فنڈ یا ترقیاتی منصوبہ چترال نہیں لاسکتا ہے۔ اب ایسا نہیں ہوگا ہماری کوشش ہوگی کہ جس پارٹی کی حکومت متوقع ہو ہم اسی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بناکر اسمبلی میں اگر بھیجیں گے تو چترال کی ترقی کی راہیں کھل جائیں گی۔

ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ اپ کا بڑا بھائی شہزادہ افتحار الدین پاکستان مسلم لیگ ن میں ہے اور وہ پرویز مشرف کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تو اس سے آپس میں اختلافات پیدا نہیں ہوں گے جس کا انہوں نے نفی میں‌جواب دیا۔

اس مشاورتی اجلاس میں تحصیل دروش اور تحصیل چترال کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں متفقہ طور پر شہزادہ خالد پرویز پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے انہیں مکمل اختیاردیا کہ وہ جس پارٹی میں چاہیں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

اس مشاورتی جلسے سے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین نے اظہار خیال کیا جو بعد میں قائد اعظم بابا کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں