27 اکتوبر یوم سیاہ،کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا

سیالکوٹ ،کندھ کوٹ،ڈیرہ غازیخان ،اوچ شریف ،لاہور(اپنے نمائندگان سے) 27 اکتوبر یوم سیاہ،کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا
سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ضلعی اانتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں انعقاد پذیر ہوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور سمیت کثیر تعداد میں انتظامی افسران ، اساتذہ، طالب علموں،سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ 27اکتوبر 1947میں بھارتی فوج نے اپنی فوج کو کشمیر میں داخل کرکے اس پر غاصب ہوگیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر اب تک ناجائز قابض ہے، 27اکتوبر کو پاکستان اور کشمیر میں یوم سیاہ کے طور منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی اخلاقی، سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں روا رکھے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔

تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرورنے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے جو دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی کیا اورسکولوں اور کالجوں کے بچوں نے کشمیری نغمے پیش کئے۔تقریب کے آخر میں ریلی نکالی گئی جو ایوان صنعت و تجارت پر جاکر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء ریلی نے پاکستانی اور کشمیر پرچم اٹھا رکھے تھے۔ آخر میں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

کندھ کوٹ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مختیااعوان کی رپورٹ کے مطابق 27 اکتوبر یوم سیاہ پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالمجید زہرانی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے سول اسپتال تک ریلی نکالی گئی

ریلی میں شریک شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور بھارت کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف نعرے لگائے پاکستان اور کشمیر کا پرچم بھی لہرایا،

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اور اسسٹنٹ کمشنر کندہ کوٹ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا جس کی ہم آج بھی مذمت کرتے ہیں۔ اس لیے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے حاصل کر کے رہیں گے ہم کشمیر بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے

دیگر شرکاء نے کہا کہ ریلی میں شریک لوگو نے یکجہتی کر کے ثابت کردیا کہ ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے بھارت نے کشمیری عوام اور کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے شرکاء نے مزید کہا کہ ہم پوری قوم بھارت کے ناپاک ارادوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں ، سیاسی و سماجی ضلعی سربراہان، ،پولیس، صحافی برادران اور سرکاری اور نجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈیرہ غازیخان سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارشہزادخان کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تسلط،بربریت کیخلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجتی کیلئے پوری پاکستانی قوم ایک پیچ پر ہے،ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کی حمایت میں تقریبات ملی جوش جذبہ سے جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ڈویژن کی سب بڑی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ایس پی بختیار احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،زبیر خان سمیت تمام افسران،وکلا،تاجر و صحافی برادری،
سول سوسائٹی،اساتذہ،طلباء،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ریلی کے شرکاء "کشمیر بنے گا پاکستان”کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،اسکے بغیر ہمارا ملک نامکمل ہے،
بھارت جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر قابض ہے اسے ہر صورت کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی،محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ کشمیریوں کو اقلیتی کمیونٹی میں تبدیل کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی،بے گناہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی قتل و غارت کو روکے۔

اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کہا کہدل و جان سے پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ایس پی بختیار احمد نے کہا کہبھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔تحصیل چوک میں ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملکی استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اوچ شریف سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب خان کی رپورٹ کے مطابق اوچ شریف میں تاجروں ، شہریوں کی یوم سیاہ کے حوالہ سے کشمیر فلسطین اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ،کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نعرے ، بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی

ریلی کے شرکاء کے پاک افواج کے حق میں نعرے ،

شرکاءکا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے اور بھارتی فوج کا محاصرہ ختم کرائے ، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی فوری بند کی جائے ۔ اسرائیل اور بھارت دنیا کے دو بڑے دہشتگرد ہیں ، مسلم ممالک لگام ڈلوانے کے لئے کردار ادا کریں ۔

لاہور سے باغی ٹی وی کے مطابق لاہور راوی روڈ کے علاقے میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، یوم سیاہ کشمیر ڈے کے حوالے سے پاک آرمی لورز موومنٹ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اس موقع پر شرکاء احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک آرمی لورز موومنٹ جان ایم رمضان نے کہا کہ ھم کشمیر میں غاصبانہ بھارتی قبضہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

چیئرمین جان ایم رمضان نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے جارحیت اور بربریت کی داستان رقم کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہم کشمیریوں کے حقوق کیلئے خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں .کشمیریوں کا استحصال کسی صورت قبول نہ کیا جائے گا ھم کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوا کر بھارتی ناجاٸز قبضے سے چھڑوا کر دم لینگے

اس موقع پر احتجاج میں ضلعی صدور و سیکرٹریز و عہدیداران و علاقائی و سماجی حلقوں و تاجران نے بھرپور شرکت کرکے کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنے غم و غصہ بیان کیا

Leave a reply