ڈی جی خان : ایکسیئن محکمہ بلڈنگ کا مک مکا ، مبینہ طور ٹینڈرز میں پول کرانے کا انکشاف

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)ایکسیئن محکمہ بلڈنگ کا مک مکا ، مبینہ طور ٹینڈرز میں پول کرانے کا انکشاف
محکمہ بلڈنگ ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز ڈرامائی انداز میں کمشنر آفس میں کروائے گئے جس میں ٹھیکیداروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

گذشتہ روز ہونے والے ٹینڈروں میں 30کروڑ روپے کے منصوبے کا ٹینڈر ایڈیشنل ایکسیئن محمد شفیق کی ایماء پر پول پر دینے کے لیے کامیاب نا ہو سکے۔ایکسیئن محمد شفیق نے ٹھیکیداروں کو ٹینڈر ڈالنے کے لیے 2بجے کا وقت دینے کی بجائے ساڑھے تین بجے تک کا اضافی وقت دیا کہ شاید پول ہو جائے اور وہ کمیشن کھرا کر سکے۔لیکن منصوبہ لینے کے خواہش مند ٹھیکیدار نے کمیشن کی رقم90لاکھ روپے 3فیصد ارینج نا ہونے کی وجہ سے 30کروڑ روپے کے منصوبے پر اضافی وقت دینے کے بجائے پھر ٹینڈر بکس میں نہ ڈالے گئے۔جس پر ایکسیئن شفیق ٹھیکیداروں پر برہم ہوا۔

لیکن مزید بلیک میلر کمیشن خور ایکسیئن نے ساتھ ہی دوسرے منصوبے پر من پسند ٹھیکیدار کو 77لاکھ روپے کا منصوبہ 4.30فیصد زائد ریٹ پر ڈالوا کر اوپننگ کروائی،جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا۔

ٹینڈروں کی صورتحال پر جب ایس ای چوہدری ارشد اور ایکسیئن شفیق اور ٹھیکیدار سے مؤقف مانگا گیا تو انہوں ٹال مٹول کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کے کمرے سے نکل کر چلے گئے اور ٹھیکیدار یہ بھی کہتا ہوا چلا گیا کہ کمشنر میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہم ایک ساتھ شام کو جمخانہ میں ٹینس بال کھیلتے ہیں اور مزید تمام افسر میرے ووٹرزبھی ہیں اور سپورٹر زبھی ہیں۔

مبینہ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچنے پر ایس ای چوہدری ارشد نے ایکسیئن شفیق کو محکمے کا ایڈیشنل چارج فوری چھوڑنے فوری حکم دے دیا اورشہریوں نے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کو مبینہ پول شدہ ٹینڈرز کینسل کرنے کی درخواست دے دی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایکسیئن سمیت پول پر ٹینڈرز حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی اور دوبارہ ٹینڈر اشتہار جاری کرکے دوبارہ ٹینڈرز کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور مقابلے پر کام ایوارڈ کیئے جائیں تاکہ قومی خزانے کو فائدہ حاصل ہو سکے

Comments are closed.