وزیراعظم حج پالیسی میں پرائیویٹ سکیم کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں ، ہوپ پاکستان کے رہنماؤں کا اجلاس .باغی ٹی وی کے مطابق حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی رہنما ،چیرمین جمال خان، سینیر نایب چیرمین ثناءاللہ، سینیر مرکزی و صوبائی رہنما مسعود خان شینواری ، زونل چیرمین کامران زیب نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ حج پالیسی میں پرائیوٹ سیکٹر کی تجاویز نظر انداز کی جارہی ھیں جو ناانصافی ہے۔
ہوپ پاکستان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کہ کابینہ میں بھیجی جانے والی حج پالیسی میں پرائیویٹ اسکیم کے لئے مشکلات میں اضافہ ھوگا ۔اور وزارت مذہبی امور میں سیکریٹری نہ ھونے کی وجہ سے جامع حج پالیسی تا خیر کا شکار ہے جسکی وجہ سے آئندہ حکومت کے لئے مسئلہ اور مشکلات کا سامنا ھوگا۔ ہوپ رہنماؤں نے کہا کہ عجلت میں پیش کی جانے والی حج پالیسی کے آئندہ حکومت کے مسائل میں اضافہ کرے گی اور کابینہ میں پیش کی جانے والی سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے حجاج کیلئے الگ الگ معیار بنانا باعث تشویش ہے ۔
رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اسپا نسر شپ اسکیم کا مزید تجربہ کرنا باعث تشویش ھے حج آرگنائزرز 50% کوٹہ کے حامل افراد سے بغیر مشاورت پالیسی مرتب کرنا باعث تشویش ہے اور پرائیویٹ سکیم کے 90000 حجاج کرام کے حج آرگنائز کرنے والے حج آرگنائزرز کو دیوار سے لگایا جا رہا ھے ۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے 904 حج آرگنائزرز کے روزگار کو ختم کرنے کی سازش کہ جا رہی ھے ,رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم حج پالیسی میں پرائیویٹ سکیم کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں اور پرایویٹ حج سیکٹر کو پالیسی بنانے میں نظر انداز نہ کریں۔

Shares: