اسد عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کر لیا گیا

0
56
asad

نو مئی کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات ،اسد عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا۔سابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کو پانچ مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔جاری نوٹس کے مطابق لاہور پولیس نے اسد عمر طلبی کا سمن اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بھیج دیا۔ اسد عمر پانچ مقدمات میں نامزد ملزم ہیں 1 نومبر کو جے آئی ٹی کے روبروپیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوران سماعت تفتیشی افسرنے بتایا کہ دو ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں مگر تاحال ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے عدالت آکر غلط بیانی کی جارہی ہے کہ تفتیشی افسر نہیں ملا۔ ملزمان کے وکیل برہان معظم نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسرنے پہلے ہی ملزمان کو قصوروار ڈکلئیر کردیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔ خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف اسد عمر سمیت دیگر ملزمان پر 9مئی کے پرتشدد واقعات پر مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply