اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پر مرچوں میں ملاوٹ کا منصوبہ ناکام بنادیا،

اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پر مرچوں میں ملاوٹ کا منصوبہ ناکام بنادیا، 1295 کلو ثابت سرخ مرچیں، 140 کلو ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر، 2 تھیلے کھلا رنگ، 60 کلو مکئی ضبط، چکی مالکان کیخلاف مقدمہ درج، 2 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا

مرچوں میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کارروائی ہیڈ سلیمانکی روڈ میں گرائنڈنگ یونٹ پر کی گئی۔ چکی مالکان مرچوں میں ڈائی کلر کی ملاوٹ کر رہے تھے۔مرچوں کاسیمپل فیل ہونے پر بھاری مقدار میں مرچیں برآمد کرلی گئیں۔

جعل سازی کرنے پر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے 2 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کے خاتمے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔

Comments are closed.