سیالکوٹ۔( باغی ٹی وی سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی ہدایت پر ضلع کی حدود میں 97غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے،

ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ایسی ہاؤسنگ سکیمیں جن کے این او سی کےلئے کیسز مسترد ہو چکے ہیں اور جنکے کیسز ابھی تک منظوری کےلئے مراحل میں ہیں اور تاحال انکا فیصلہ نہیں ہو سکا شامل ہیں نیز شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری نہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کی حدود میں کل 80ہاؤسنگ سکیمیں ایسی ہیں جنکے کیسز مسترد ہو چکے ہیں یا ابھی تک مراحل میں ہیں مگر انہیں این او سی جاری نہیں ہوا، ضلع کونسل کے علاقہ میں ان ہاؤسنگ سکیموں میں تحصیل سیالکوٹ کی حدود میں 17ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسز منظوری کے مراحل میں ہیں ان پر تاحال فیصلہ نہیں ہو ا اور ابھی تک یہ لیگل نہیں ہیں ،14ہاؤسنگ سوسائیٹوں کی منظوری کے لئے درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں۔

تحصیل ڈسکہ کی حدود میں 13ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی درخواستیں منظوری کے مراحل میں ہیں ان پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا اور تاحال یہ لیگل نہیں ہیں، جبکہ 4درخواستیں مستر د ہو چکی ہیں،

تحصیل پسرور کی حدود میں 6ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی منظوری کا مرحلہ ابھی مکمل نہیں ہوا تاحال ہو لیگل نہیں جبکہ دو ہاؤسنگ کالونیوں کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں،

تحصیل سمبڑیال کی حدود میں 9ہاؤسنگ کالونیوں کی درخواستیں ابھی مختلف مراحل میں ہیں تاحال وہ لیگل نہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی حدود میں دو ہاؤسنگ سکیموں کے کیسز مختلف مراحل میں چل رہے ہیں انکی منظوری ابھی نہیں ہوئی ابتک وہ لیگل نہیں، تین ہاؤسنگ سکیموں کے کیسز مسترد کرکے انہیں غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے،

میونسپل کمیٹی پسرور کی حدود میں اس وقت ایک ہاؤسنگ سکیم کا کیس زیر غورہے ابھی تک وہ لیگل نہیں ، میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی حدود میں ایک ہاؤسنگ سکیم کا کیس زیر غور ہے ابھی تک اسکی منظوری نہیں ہوئی اور وہ لیگل قرار نہیں دی گئی

جبکہ 14ہاؤسنگ سکیموں کے کیسز مسترد کئے جاچکے ہیں ۔

Shares: