اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

باغی ٹی وی: سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان میں آئندہ عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے کی امید کا اظہار کیا گیا ملاقات میں پاکستانی معیشت، افغان مہاجرین اور آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ تارکین وطن کے معاملے پر پاکستان کی خود مختاری تسلیم کرتے ہیں،اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کے بارے میں پُر امید ہیں۔

صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات 8 فروری کو کرانے پر …

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائدین نے آئندہ انتخابات میں حکمت عملی سے متعلق مشاورتی عمل تیز کردیا جبکہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے موزوں امیدواروں پر بھی مشاورت شروع کر دی گئی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

جی ڈی اے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

ملاقات میں پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے،پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قائدین نے 4 نومبر کو ہونے والے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس کے ایجنڈے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انتخاب پر مشاورت کی ملاقات میں آئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا نواز شریف جلد ہی تمام صوبوں کا دورہ کریں گے جن کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 20 سے زائد امیدواروں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ٹکٹوں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

پی ٹی آئی جلسے کی اجازت، ضلعی انتظامیہ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

Shares: