نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ،پاکستانی ٹیم میں تبدیلی متوقع

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ بنگلورو میں کھیلا جائے گ
0
154
team

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا،

چنا سوامی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا شاداب خان کے عبوری ٹیسٹ ہوئے جو بظاہر ٹھیک ہیں تاہم فی الحال ہم شاداب پر کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، حارث رؤف ہمارا اہم بولر ہے اس کو تبدیل نہیں کریں گے ممکن ہے کہ کل کے میچ میں تبدیلی کریں

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ مسلسل سفر کھلاڑیوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن سخت سکیورٹی کے باعث پریشانی ہے ایسا لگتا ہے کہ ہم پھر کووڈ کے وقت میں چلے گئے ہیں کھلاڑی اپنی مرضی سے کہیں آ جا نہیں سکتے ایسی صورتحال ٹیم پر اثرانداز ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کا بطور حریف احترام کرتے ہیں لیکن ہماری پہلی ترجیح میچ جیتنا ہے جب جیت کی پوزیشن میں آئیں گے تو پھر سیناریو دیکھیں گے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ بنگلورو میں کھیلا جائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش متوقع ہے،میچ کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہونا ہے، ہفتے کو بنگلورو میں دن2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے،

دوسری جانب پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا،ٹیبل پوائنٹس کے مطابق پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے

Leave a reply