اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر فائرنگ 14 فوجی شہید ہونے پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شہریوں کا اظہار افسوس،شہید جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں، پوری قوم شہدا کے لواحقین کےغم میں شریک اور ان کے ساتھ کھڑی ہے، شہری

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے شہریوں حبیب اللہ خان، مکھن سائیں ،خواجہ غلام شبیر ،اظہر علی دانش، احمد حسن اعوان، ڈاکٹر ضیاء شہزاد بڈانی سمیت دیگر نے بلوچستان کےضلع گوادر کے پسنی میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید مذمت اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

شہریوں نے آرمی کے جوانوں کی شہادت پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے، ان بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

شہریوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالی شہداء کی درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط اور باوقار فوج کسی بھی ریاست کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، پاک فوج ہمارا فخر ہے اورہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے بحیثیت قوم ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر کی ہے۔ اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر ہمیں سر بلند رکھنے والے شہدا پر ہمیں ناز ہے اور پاک فوج کے غازی بہترین اثاثہ ہیں۔

شہریوں کامزید کہنا تھا کہ شہداء کے اہل خانہ کو ہر موقع پر نہ صرف یاد رکھا جاتا ہے بلکہ لواحقین کو نہ صرف یاد رکھتے ہیں بلکہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اعلی قیادت سے لے کر عام سپاہی بھی شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے ان کی خدمت کے لئے سربستہ ہیں

شہریوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے اداروں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی پر ہر محب وطن کا دل دکھی ہے، آج وقت ہے کہ ہم پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے اپنے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال دیں اور وطن عزیز کو درست سمت کی طرف گامزن کرنے کے لیے پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کریں

Shares: