کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہو گئی۔
باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہو گیا،ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3436 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئی ہے،جبکہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کم ہونے کے بعد 2003 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔
بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ،محکمہ موسمیات
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے بڑھ گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 286 روپے ہے جمعے کے روز امریکی کرنسی کی قدر بڑھنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 284.31 روپے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 100 انڈیکس میں 737پوائنٹس اضافہ ہوگیاسیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 53 ہزار 860 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔








