ڈیرہ اسماعیل خان،دہشتگردانہ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید

0
119

ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر وار کیا ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے

دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس نے بھی جوابی کاروائی میں فائرنگ کی ، اس موقع پر گولیاں لگنے سے دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا،

ڈی ایس پی کے مطابق حفاظت کے لیے کمپنی کیمپ پر پولیس نفری تعینات کی گئی تھی،ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں اے ایس آئی رحمت الٰہی اور خان عارف شہید ہو ئے ہیںجبکہ عالمگیر خان،فضل الرحمان اور عطاء الرحمن زخمی ہوئے ہیں ، حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ‘ بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرکے ہی مکمل امن بحال ہوگا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ ٹاؤن کی حدود ابا شہید پولیس پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا،حملے میں راکٹوں کا استعمال کیاگیا تھا،پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشت گردوں کو پولیس کی جوابی کاروائی سے پسپا ہونا پڑا۔ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دے کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حملے میں جزوی طور پر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا

Leave a reply