لاہور: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہے،10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 477 روپے ہے، عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 968 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کے روز کاروبارکےاختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 29 پیسے سے بڑھ کر 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی،آج صبح کاروبار کے آغازپرانٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان …
ملک بھر میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں لوہا بھی مہنگا ہو گیا ہےصدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں نے چند دنوں کی کمی کے بعد دوبارہ اڑان بھرنا شروع کر دی جس کے بعد مارکیٹ میں لوہا مہنگا ہو گیا ہےعالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں بھی 50 ڈالرز فی ٹن اضافہ ہو گیا ہےڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی منڈی میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے سے لوکل مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لوکل مارکیٹوں میں لوہے کی قیمتوں میں 1 ہفتے میں تقریباً 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔