ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان نے صدارت کی۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میں36کیسز کی سماعت کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری،ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود خان،ڈرگ انسپکٹرز محمد فرحان،فیصل حسین،سیکرٹری محمد آصف عباس اور محمد شاکر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میڈیسن کی سیل و پرچیز کو ممکن بنایا جائے،ممنوعہ و ایکسپائری ادویات فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،غیر قانونی میڈیکل سٹورز،کلینکس اور ہسپتال سیل کئے
جائیں،مہر شاہد زمان لک نے کہا انسانی جانیں اہمیت کی حامل ہیں،ان سے کھیلنے والوں کوشکنجہ میں لانا ہوگا،ادویات کا ریکارڈ،ایکسپائری ڈیٹس کو موقع پر چیک کیا جائے،
انسپکشن کے دوران غیرقانونی میڈیسن کاروبار کی اطلاع ملی تو سخت ایکشن لونگا،ڈرگ انسپکٹرز ایکٹیو ہوں،دوبارہ میڈیسن کا کاروبار کرنیوالوں کو ٹریس کریں،افسران لائسنس پراسس کے رولز اینڈ ریگولیشنز بارے تیاری کرکے آئیں۔اجلاس میں12کیسز کے دوبارہ وزٹ،18عدالت بھجوانے اور6 کو وارننگ دینے کے احکامات دئیے گئے۔